Wednesday, July 14, 2010

زرمبش کا جون اور جولائی کا شمارہ شائع ہوگیاہے

کوئٹہ ( پ ر ) تاکبند زرمبش کے مجلس ادارت کی طرف سے جاری کردہ بیا ن میں کہا گیاہےکہ زرمبش کا جون اور جولائی کا شمارہ شائع ہوگیاہے۔تازہ شمارے کا سرورق رنگین اور بلوچ جھد آزادی کے نوجوان شہدا ءشہید قدیر ، شہید ورنا مجید ، شہید مختار اور شہید آصف کی تصاویر سے مزین ہے جب کہ اندرونی اور بیرونی سرورق پر شہید لالہ منیر کی یادگارتصاویر البم کی صورت میں دیئے گئے ہیں ۔ سر ورق پر غلام محمد گل ( شہید واجہ ) کا دستونک تحریری عکس کے ساتھ دیا گیا ہے ۔ دیگرتحاریر میں شہید واجہ اور پارٹی صدر عصاظفر کے تقاریر‘ آگھی دیوان ( اسٹڈی سرکل ) کے حوالے سے تربیتی مضمون ‘ بلوچ نیشنل موومنٹ ، انقلاب وآزادی ، سیاست اشتراک کار ، بلوچ جھد ، سارتر کا فینن کے کتاب کے لیے لکھا گیا دیباچہ کا بلوچی ترجمہ ، گوک پروش کا واقعہ اور شہید شفیع بلو چ کے براہوی مضمون کا خلاصہ شامل ہیں ۔ مضامین نگار وں میں قاضی داد محمد ، محمد زین الدین ، امداد بجیر ، کریم قاضی ، عمر عثمان ‘شاھمیر اور دیگر کی تحاریرشامل ہیں ۔ تازہ شمارے کی قیمت بی این ایم کے کارکنان اور حامیوں کے لیے بیس روپے رکھی گئی ہے ۔ شمارہ بک اسٹال پر دستیاب نہیں نہ ملنے کی صورت بی این ایم کے کارکنان اور حامی متعلقہ ادارے سے رابطہ کریں ۔


Sunday, June 20, 2010

زرمبش کا نیا شمارہ شائع ہورہاہے

کوئٹہ ( پ ر ) بلوچ نیشنل موومنٹ کے ترجمان تاکبند زرمبش کی مجلس ادارت کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ تاکبند زرمبش کے نئے شمارے کی اشاعت کے لیے کمپوزنگ مکمل ہوچکی ہے ۔بائیسجون اشاعت متوقع ہے لہذا تمام زون اپنی کاپیاں محفوظ کر نے کے لیے زرمبش پبلی کیشنز کے ڈسٹری بیوٹر دلوش سے ان نمبرز03222554926پررابطہ کریں ۔واضح رہے کہ پیشگی کاپیاں محفوظ نہ کرنے کی صورت ادارہ اُ ن زونز کوترجیعی بنیادوں پر شمارا فراہم کرئے گا جوپنی تعداد کے لحاظ سے کاپیاں محفوظ کر کے سابقہ ادائیگیاں کردیں گے ۔نیزتاکبند زرمبش کے مئی کا شمارہ اور شہید سدومری کی کتا ب ”مامو ئِ ٹوک “بھی محدود تعداد میں موجود ہے جو طلب کرنے پر ارسال کی جائیں گی۔

Tuesday, May 18, 2010

تاکبند زرمبش کے مجلس ادارت کی طرف سے جاری کردہ بیان

کوئٹہ ( پ ر ) تاکبند زرمبش کے مجلس ادارت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ تمام زون اپنے علاقے میں زرمبش کے نمائندگان کے نام اور نمبرز 20مئی سے پہلے درج کروائیں اور بقایاجات اداکریں تاکہ زرمبش کے اگلے شمارے کی بروقت اشاعت ممکن ہو ۔اور زرمبش کے براھوی اور بلوچی مضامین نگار بھی 20مئی تک مقامی ذمہ دارن کے پاس اپنے مضامین جمع کروائیں یا پھر براہ راست مرکز کو ارسال کریں یا درج ذیل ایڈریس پر ای میل کریں ۔zrombishpublications@gmail.com۔

Thursday, April 22, 2010

Zrombish-Balochi Books

Download Zrombish Publications Balochi Books (PDF.file)

(1) مامو ءِ ٹوک

Tuesday, March 23, 2010

مامو ءِ ٹوک

بلوچ نیشنل موومنٹ شنگکاری ادارہ زرمبش ءِ نیمگ ءَ بلوچ راجواجہ ءُ شھید سر مچار شھید سدومریءِ ساچ اِتگیں کتاب
مامو ءِ ٹوک

Monday, December 14, 2009

بلوچی فلم سر مچار کا نیا اسٹاک ریلیز کیاجاچکاہے۔نئے

کوئٹہ ( پ ر ) زرمبش پبلی کیشنز کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہےکہ زرمبش نے شاہ میر بلوچ کو اپنا ترجمان اور دلوش بلوچ کو ڈسٹری بیوٹر منیجر مقرر کیا ہے ۔ بلوچی فلم سر مچار کا نیا اسٹاک ریلیز کیاجاچکاہے۔نئے ریلزمیں کور کے ڈیزائن کو مزید جاذب نظر او ر پروڈکٹ کوالٹی بہتر بنایاگیاہے ۔ ویڈیو سینٹرز ڈسٹری بیوشن کے حوالے سے دلوش بلوچ سے اُن کے نمبر 03222554926
پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔ان کے علاوہ کوئی دوسراشخص ڈسٹری بیوشن کامجاز نہیں ۔