Wednesday, July 14, 2010

زرمبش کا جون اور جولائی کا شمارہ شائع ہوگیاہے

کوئٹہ ( پ ر ) تاکبند زرمبش کے مجلس ادارت کی طرف سے جاری کردہ بیا ن میں کہا گیاہےکہ زرمبش کا جون اور جولائی کا شمارہ شائع ہوگیاہے۔تازہ شمارے کا سرورق رنگین اور بلوچ جھد آزادی کے نوجوان شہدا ءشہید قدیر ، شہید ورنا مجید ، شہید مختار اور شہید آصف کی تصاویر سے مزین ہے جب کہ اندرونی اور بیرونی سرورق پر شہید لالہ منیر کی یادگارتصاویر البم کی صورت میں دیئے گئے ہیں ۔ سر ورق پر غلام محمد گل ( شہید واجہ ) کا دستونک تحریری عکس کے ساتھ دیا گیا ہے ۔ دیگرتحاریر میں شہید واجہ اور پارٹی صدر عصاظفر کے تقاریر‘ آگھی دیوان ( اسٹڈی سرکل ) کے حوالے سے تربیتی مضمون ‘ بلوچ نیشنل موومنٹ ، انقلاب وآزادی ، سیاست اشتراک کار ، بلوچ جھد ، سارتر کا فینن کے کتاب کے لیے لکھا گیا دیباچہ کا بلوچی ترجمہ ، گوک پروش کا واقعہ اور شہید شفیع بلو چ کے براہوی مضمون کا خلاصہ شامل ہیں ۔ مضامین نگار وں میں قاضی داد محمد ، محمد زین الدین ، امداد بجیر ، کریم قاضی ، عمر عثمان ‘شاھمیر اور دیگر کی تحاریرشامل ہیں ۔ تازہ شمارے کی قیمت بی این ایم کے کارکنان اور حامیوں کے لیے بیس روپے رکھی گئی ہے ۔ شمارہ بک اسٹال پر دستیاب نہیں نہ ملنے کی صورت بی این ایم کے کارکنان اور حامی متعلقہ ادارے سے رابطہ کریں ۔