Monday, June 15, 2009

زرمبش کے لیے موصولہ تحریروں کی کمپوزنگ شروع

کوئٹہ ( پ ر ) بلوچ نیشنل موومنٹ کے دفتر اطلاعات سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ بی این ایم کے ترجمان زرمبش کے لیے موصولہ قابل اشاعت تحریروں کی کمپوزنگ شروع کی گئی ہے ۔اس سلسلے میں بی این ایم کے تمام ھنکینان کے سیکریٹری اطلاعات اور دیگر ذمہ داران کو خصوصی ہدایت کی جاتی ہے کہ زرمبش کی اشاعت کو بروقت بنانے کے لیے مرکزی سیکریٹری اطلاعات کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے علاقے کے لکھاریوں سے زرمبش کے دیے گئے موضوعات پر تحریریں جمع کرکے مرکزی سیکریٹری اطلاعات یا زرمبش کے دیگر ذمہ داران کو ارسال کریں ۔زرمبش کے آنے والے شمارے کے لیے سانحہ مرگاپ ، آزادی کا مفہوم ، انقلابی رجحانات ، تنظیم اور نظم وضبط ، انقلابی کردار ، حق خوارادیت اور آزادی کا فرق ، مثالی انقلابی کارکنان اور پارٹی کے موضوعات پر تحریریں شامل ہوںگی ۔واضح رہے کہ زرمبش میں شائع ہونے والی تحریریں بلوچی اور براہوی زبان میں ہوں گی اس اعتبار سے بلوچی میں موضاعت اس طرح ہوں گے ۔’ ’ مرگاپ ءِ شھید ، آجوئی ءِ بزانت ،آشوبی تب ءُ پگر، گل ءُ گلکاری ،آشوبی کرد، حق خوارادیت ءُ آجوئی ءِ میان ءَ گستائی ، آشوبی جھدکار ، پارٹی “ ۔

No comments:

Post a Comment