Sunday, June 20, 2010

زرمبش کا نیا شمارہ شائع ہورہاہے

کوئٹہ ( پ ر ) بلوچ نیشنل موومنٹ کے ترجمان تاکبند زرمبش کی مجلس ادارت کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ تاکبند زرمبش کے نئے شمارے کی اشاعت کے لیے کمپوزنگ مکمل ہوچکی ہے ۔بائیسجون اشاعت متوقع ہے لہذا تمام زون اپنی کاپیاں محفوظ کر نے کے لیے زرمبش پبلی کیشنز کے ڈسٹری بیوٹر دلوش سے ان نمبرز03222554926پررابطہ کریں ۔واضح رہے کہ پیشگی کاپیاں محفوظ نہ کرنے کی صورت ادارہ اُ ن زونز کوترجیعی بنیادوں پر شمارا فراہم کرئے گا جوپنی تعداد کے لحاظ سے کاپیاں محفوظ کر کے سابقہ ادائیگیاں کردیں گے ۔نیزتاکبند زرمبش کے مئی کا شمارہ اور شہید سدومری کی کتا ب ”مامو ئِ ٹوک “بھی محدود تعداد میں موجود ہے جو طلب کرنے پر ارسال کی جائیں گی۔

Tuesday, May 18, 2010

تاکبند زرمبش کے مجلس ادارت کی طرف سے جاری کردہ بیان

کوئٹہ ( پ ر ) تاکبند زرمبش کے مجلس ادارت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ تمام زون اپنے علاقے میں زرمبش کے نمائندگان کے نام اور نمبرز 20مئی سے پہلے درج کروائیں اور بقایاجات اداکریں تاکہ زرمبش کے اگلے شمارے کی بروقت اشاعت ممکن ہو ۔اور زرمبش کے براھوی اور بلوچی مضامین نگار بھی 20مئی تک مقامی ذمہ دارن کے پاس اپنے مضامین جمع کروائیں یا پھر براہ راست مرکز کو ارسال کریں یا درج ذیل ایڈریس پر ای میل کریں ۔zrombishpublications@gmail.com۔

Thursday, April 22, 2010

Zrombish-Balochi Books

Download Zrombish Publications Balochi Books (PDF.file)

(1) مامو ءِ ٹوک

Tuesday, March 23, 2010

مامو ءِ ٹوک

بلوچ نیشنل موومنٹ شنگکاری ادارہ زرمبش ءِ نیمگ ءَ بلوچ راجواجہ ءُ شھید سر مچار شھید سدومریءِ ساچ اِتگیں کتاب
مامو ءِ ٹوک

Monday, December 14, 2009

بلوچی فلم سر مچار کا نیا اسٹاک ریلیز کیاجاچکاہے۔نئے

کوئٹہ ( پ ر ) زرمبش پبلی کیشنز کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہےکہ زرمبش نے شاہ میر بلوچ کو اپنا ترجمان اور دلوش بلوچ کو ڈسٹری بیوٹر منیجر مقرر کیا ہے ۔ بلوچی فلم سر مچار کا نیا اسٹاک ریلیز کیاجاچکاہے۔نئے ریلزمیں کور کے ڈیزائن کو مزید جاذب نظر او ر پروڈکٹ کوالٹی بہتر بنایاگیاہے ۔ ویڈیو سینٹرز ڈسٹری بیوشن کے حوالے سے دلوش بلوچ سے اُن کے نمبر 03222554926
پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔ان کے علاوہ کوئی دوسراشخص ڈسٹری بیوشن کامجاز نہیں ۔

Friday, December 4, 2009

زرمبش کی طر ف سے ریلیز ہونے والی شریف بیوس کی ہدایت کردہ بلوچی فلم سر مچار کا پہلا اسٹاک ختم ہوچکاہے اگلا اسٹاک آئندہ چند روز میں ریلز ہو رہاہے

کوئٹہ ﴿ پ ر ﴾ زرمبش پبلی کیشنز کے ڈائریکٹر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ زرمبش کی طر ف سے ریلیز ہونے والی شریف بیوس کی ہدایت کردہ بلوچی فلم سر مچار کا پہلا اسٹاک ختم ہوچکاہے اگلا اسٹاک آئندہ چند روز میں ریلز ہو رہاہے خریدار زیادہ قیمت کی ادائیگی نہ کر کے منافع خوروں کی حوصلہ شکنی کریں ۔فلم ڈی وی ڈی اور وی سی ڈی میں اعلیٰ کوالٹی اور پلاسٹک کے کور میں ریلیز کی گئی ہے وی سی ڈی اور ڈی وی ڈی میں فلم کی قیمت ریٹیل میں 80روپے ہے جب کہ ویڈیوسینٹر والوں کے لیے 25فیصد منافع رکھاگیاہے ۔ بعض ذرائع سے زرمبش کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ کچھ کاروباری حضرات فلم کی کاپیاں کر کے 300اور کچھ ویڈیوسینٹر اصلکاپی 100روپے میں فروخت کررہے ہیں ۔لہذا تمام خریداروں سے گزارش ہے کہ وہ فلم کی اصل قیمت 80روپے سے زیادہ ہر گز ادانہ کریں تاکہ بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کی حوصلہ شکنی ہواور ادارہ مستحکم بنیادوں پر اپنا کام جاری رکھ سکے ۔ بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں اور ویڈیوکی اصل قیمت سے زیادہ وصول کرنے والوں کوتنبیہ کی جاتی ہے کہ وہ ویڈیوکی زیادہ قیمت ہر گز وصول نہ کریں شکایت موصول ہونے پر متعلقہ ویڈیو سینٹر سے زرمبش اپنا اسٹا ک اٹھوالے گا اور آئندہ ان کے ساتھ کسی قسم کی ڈیلنگ نہیں کی جائے ۔